کراچی،دہشت گردوں کا فرارسابق سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کی تحقیقات دوسرے محکمے سے کرانے کی استدعا

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت15جنوری تک ملتوی کردی

جمعرات 11 جنوری 2018 14:58

کراچی،دہشت گردوں کا فرارسابق سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کی تحقیقات دوسرے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) سینٹرل جیل کراچی سے فرار دہشت گردوں کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کو فرار کرانے سے متعلق سابق جیل سپرنڈنٹ سینٹرل عبدالرحمن شیخ ودیگر کی پولیس انکوائری اور مقدمے کے اندراج کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر جیل سپرنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی ڈی حکام اور کرائم برانچ کے حکام مجھ سے ذاتی رنجش رکھتے ہیں، لہذا عدالت کسی دوسرے محکمے سے کیس کی تحقیقات کرائے۔عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد فریقین کو ہدایت دی کہ وہ مکمل تیاری کرکے جواب جمع کروائیں، کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ چودہ جون دوہزار سترہ کو سینٹرل جیل کراچی سے دو خطرناک قیدی راتوں رات جیل توڑ کر فرار ہوگئے تھے، کالعدم تنظیم سے وابستہ دونوں قیدی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :