چین کی فرانس کو 184 ایئر بس A320 طیارے خریدنے کی یقین دھانی

طیارے 2019 اور 2020 کے درمیان فراہم کر دیے جائیں گے،فرانسیسی صدر کا دورہ چین مکمل

جمعرات 11 جنوری 2018 14:37

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ ان کا ملک 184 ایئر بس A320 طیارے خریدے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدرماکروں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایک حتمی معاہدہ جلد ہی طے پا جائے گا۔ اپنے دورہ چین کے دوران ماکروں نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کیے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق چین کی انیس مختلف ایئر لائنز کو یہ طیارے 2019 سے 2020 تک فراہم کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :