قصور واقعہ کے خلاف ملتان کے وکلا نے مکمل ہڑتال ،ْ

عدالتی عمل کا بائیکا ٹ ،ْوکلاء پیش نہیں ہوئے ،ْ سائلین کو مشکلات کاسامنا قصور واقعہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے ،ْپنجاب حکومت سے مطالبہ

جمعرات 11 جنوری 2018 14:00

قصور واقعہ کے خلاف ملتان کے وکلا نے مکمل ہڑتال ،ْ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) قصور واقعہ کے خلاف ملتان کے وکلا نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی عمل کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

وکلا نے ڈسٹرکٹ کورٹس اور ہائیکورٹ میں پیش نا ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار زبیر یوسف کے مطابق قصور واقعہ انسانیت کے نام پر دھبہ ہے اور ملتان کے وکلا ئ اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کے قصور واقعہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے

متعلقہ عنوان :