فیصل آباد میں نویں جماعت کے طالب علم کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل ،ْ

لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ،ْ لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

جمعرات 11 جنوری 2018 14:00

فیصل آباد میں نویں جماعت کے طالب علم کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل ،ْ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) فیصل آباد میں نویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ چک 243 رب کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم فیضان بشیر کی گاؤں کے باہر کھیتوں سے تشدد زدہ لاش ملی ہے۔15 سالہ مقتول گذشتہ رات سے لاپتہ تھا اور تلاش جاری تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کردی ہے جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا تاہم پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ قومی امکان ہے کہ طالبعلم کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ،ْانچارج رورل ہیلتھ سینٹر ڈجکوٹ ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ لڑکے کے ہاتھ اور پاؤں پر مزاحمت کے آثار تھے ۔

متعلقہ عنوان :