فرانس ، فائیواسٹار ہوٹل سے بھاری مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے

پیرس کے ہوٹل رٹز میں5رکنی گروہ کے اراکین اسلحے کے علاوہ اوزاروں کیساتھ داخل ہوئے اور شیشے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات لوٹ لیے،لوٹی گئی جیولری کی مالیت 4ملین یورو سے زائد ہے جو کہ 4.75ملین ڈالر بنتی ہے،حکام

جمعرات 11 جنوری 2018 13:55

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فائیواسٹار ہوٹل سے بھاری مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے جبکہ پولیس نے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری بار ایک اور یورپی دارالحکومت میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح گروہ فائیو اسٹار ہوٹل سے 4ملین یورومالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا ۔

واردات فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ہوٹل رٹز میں ہوئی ہے جہاں 5رکنی گروہ کے اراکین اسلحے کے علاوہ اوزاروں کیساتھ داخل ہوئے اور شیشے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

فرانس کے عدالتی ذرائع نے لوٹی گء جیولری کی مالیت 4ملین یورو سے زائد بتائی ہے جو کہ 4.75ملین ڈالر بنتی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ہوٹل کے اطراف کی سڑکیں سیل کی تھیں۔

پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی دو تاحل مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔شہر کے پولیس کمشنر اور ملکی وزیر داخلہ نے گروہ کیا فراد کی فوری گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی کو سراہاہے۔اس سے قبل اٹلی کے دارالحکومت وینس میں رواں سال 3جنوری کو دن دہاڑے بھاری مالیت کی ڈکیتی ہوئی تھی جس میں ڈاکوں نے سیاحتی مقام ڈاگز محل پر ڈاکہ ڈالاتھا۔