چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 11 جنوری 2018 13:51

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف خلاف ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔