نیول چیف کا جناح نیول بیس کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

جناح نیول بیس کی بحری دفاعی اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، سربراہ پاک بحریہ

جمعرات 11 جنوری 2018 13:41

نیول چیف کا جناح نیول بیس کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) نیول ہیڈ کوارٹرز میں جناح نیول بیس اورماڑہ بورڈ کا 63واں اجلاس منعقد ہوا‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جناح نیول بیس کی بحری دفاعی اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے‘ نیول چیف نے جناح نیول بیس کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارترز میں جناح نیول بیس اورماڑہ بورڈ کا 63 واں اجلاس منعقد ہوا۔ پاک بحرین کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جناح نیول بیس اورماڑہ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے جناح نیول بیس کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ جناح نیول بیس کی بحریہ دفاعی اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :