سعودی عرب ، جدہ میں ٹریفک حادثہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 11 جنوری 2018 12:27

سعودی عرب ، جدہ میں ٹریفک حادثہ
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں حرزات کی طرف جانے والے کنگ عبداللہ روڈ پر بھیانک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اطلاع ملتے ہی 4امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ معائنے سے پتہ چلا کہ 2افراد کی موت واقع ہوگئی ہے3زخمی ہیں۔ ان میں 2کی حالت نازک ہے جبکہ تیسرے کی حالت درمیانے درجے کی تھی۔ تینوں زخمیوں کو جدہ جنرل اسپتال میں علاج کیلئے پہنچا دیا گیا۔