سپریم کورٹ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت د یدی ،

کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی زینب واقعے پر میری اہلیہ بہت زیادہ پریشان ہے،پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی، اعتزاز احسن کو ایسے معاملات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،چیف جسٹس ثاقب نثار

جمعرات 11 جنوری 2018 12:23

سپریم کورٹ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت د یتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا زینب واقعے پر میری اہلیہ بہت زیادہ پریشان ہے، اس واقعے پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی، اعتزاز احسن کو ایسے معاملات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں نجی میڈیکل کالجز کیس کی سماعت ہو ئی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ وکلانے ہڑتال کیوں کر رکھی ہی ۔اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ قصور واقعے کیخلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ وکلا سے ہاتھ جوڑکردرخواست کرتاہوں تشددکاپہلوچھوڑدیں، ہڑتال اور احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی جا رہی ہے،اعتزازاحسن میں نے کل آپ کوٹی وی پروگرام میں سنا،مانتاہوں آپ کے بغیروکلاتحریک نہیں چل سکتی تھی،اعتزاز احسن کو بطور قانون ساز اب وہی کردارادا کرنا ہوگا،آپ کو صحت اور عدلیہ میںاصلاحات کیلئے کردارادا کرنا ہوگا،مجھے ڈاکٹرزکی ایسی ٹیم چاہئے جومیڈیکل کالج کی انسپکشن کرسکے،آپ کاکردارمیڈیکل کالجزکے معاملے پربھی درکارہے۔

اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ تحریک کے منفی پہلو بھی سامنے آئے،پرتشددوکلااور مغرور ججز عدلیہ تحریک کانتیجہ ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہ کہ دعاکریں غرور ہمارے لئے موت کا باعث بنے،ججز کو کسی صورت مغرور نہیں ہونا چاہئے،تشدد روکنا آپ وکلا کی ذمہ داری ہے ،وکلا سے ہاتھ جوڑکردرخواست کرتاہوں تشددکاپہلوچھوڑدیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زینب قوم کی بیٹھی تھی ،قصورواقعے پر پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا ،مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر میں پریشان بیٹھی ہے ،دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں۔سپریم کورٹ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی اورکیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ۔