نامعلوم نشانہ بازوں نے صنعاء میں حوثیوں کے بریگیڈیئر کو گولی مار دی

حوثیوں کی مرکزی وار کونسل کے رکن بریگیڈیئر علی الغراسی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا

جمعرات 11 جنوری 2018 12:23

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں گھات لگا کرحملہ کرنے والا ایک گروپ خفیہ طور پر سرگرم ہے جو حوثی باغیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ ایام میں حوثیوں کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ نامعلوم نشانہ بازوں نے کئی اہم شخصیات پر فائرنگ کی ہے۔ گذشتہ روز صنعاء میں اسی طرح کے ایک واقعے میں حوثیوں کے ایک اہم سیکیورٹٰی اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

حوثیوں کا کہنا تھا کہ ان کی قائم کردہ مرکزی وار کونسل کے رکن بریگیڈیئر علی الغراسی کو دارالحکومت صنعاء میں عصر کے مقام پر واقع ان کی رہائش گاہ کے اندر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں حوثی باغیوں اور ماضی میں ان کے اتحادی پیپلز کانگریس کے درمیان بھی شدید اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اختلافات کے بعد دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف مسلح کارروائیاں بھی کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو شبہ ہے کہ اس کے اہم عہدیداروں کے خلاف سرگرم خفیہ گروپ کا تعلق مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کیوفاداروں کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حوثیوں کے اندر بھی اہم عہدوں کے حصول کے لیے کشمکش جاری ہے۔ حوثی لیڈر عبدالمللک الحوثی کے چچا عبدالکریم الحوثی اور ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر ابو علی الحاکم کے درمیان بھی کھینچا تانی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :