مصر ، سینا میں فورسز کی کارروائی،

8 عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 11 جنوری 2018 11:43

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ سینا کے شہر العریش میں آپریشن کا آغاز علاقہ می الریسہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکیا ۔ کارروائی کے دوران پولیس نے عمارت میں چھپے ہوئے افراد سے خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لئے کہا جس کے بعد عمارت سے عسکریت پسندوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کرتے ہوئی8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

متعلقہ عنوان :