روہنگیا بچے والدین کے بغیر میانمار میں پھنس کر رہ گئے، اقوام متحدہ

جمعرات 11 جنوری 2018 10:52

روہنگیا بچے والدین کے بغیر میانمار میں پھنس کر رہ گئے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روہنگیا کے خلاف میانمار کی فوج کے آپریشن کے سبب ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہوئے اور اس دوران 100 کے قریب بچے اپنے والدین کے بغیر میانمار میں پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ اس بحران کے سبب 60 ہزار سے زائد بچے انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مہاجر کیمپوں کی غیرصحت مندانہ صورتحال کے باعث رواں ہفتے اب تک چار بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :