دیت جیسا کوئی معاملہ نہیں ہوگا،مقتولہ زینب کے والد کا بیان

فوج اور عدلیہ کے علاوہ تمام ادارے مفلوج ہو چکے،حکمرانوں سے کوئی امید نہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 23:57

دیت جیسا کوئی معاملہ نہیں ہوگا،مقتولہ زینب کے والد کا بیان
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):قصور واقعہ کی مقتولہ زینب کے والد نے دو ٹوک بتا دیا کہ دیت جیسا کوئی معاملہ نہیں ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ کے علاوہ تمام ادارے مفلوج ہو چکے،حکمرانوں سے کوئی امید نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور واقعہ کی مقتولہ زینب کے والد محمد امین نجی ٹی وی شو میں گفتگو کر رہے تھے ۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہماری بچی کی تلاش میں ہمارے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے کوئی امید نہیں ہے ۔فوج اور عدلیہ کے علاوہ تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں ۔انہوں نے دیت کے معاملے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں بتا دیا کہ دیت جیسا کوئی معاملہ نہیں ہوگا۔