قصور جیسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں ،سیاسی رنگ دینا زیاتی ہے ،طلال چوھدری کی انوکھی منطق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 23:30

قصور جیسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں ،سیاسی رنگ دینا زیاتی ہے ،طلال چوھدری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قصور جیسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں ،سیاسی رنگ دینا زیاتی ہے۔فصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق قصور میں کمسن بچی کے اغوائ کے بعد زیادتی اور قتل کے واقعے نے پوری انسانیت ے دلوں کو دہلا دیا۔سوئے ہوئے ارباب اقتدار کو بھی آخر کار ہوش آ ہی گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد کو عہدے سے ہٹادیا لیکن کچھ لوگ ابھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے منہ چھپاتے ہوئے الزامات ایک دوسرے پر دھر رہے ہیں۔سیاسی معاملات میں اپنے قائدین کی بڑھ چڑھ کر حمایت کرنے والے طلال چوہدری مظلوم کی حمایت میں دو لظ نہ بول سکے۔پہلے پہل تو قصور میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری میڈیا پر دھرتے ہوئے کہا کہ میڈیا آگ نہ لگائے اور اب انہوں نے نیا بیان داغ دیا کہ قصور جیسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں ،سیاسی رنگ دینا زیاتی ہے۔گویا وہ یہ کہہ کر جان چھڑوانا چاہتے ہیں کہ ایسا ہر جگہ ہوتا ہے بس ہمیں کچھ نہ کہا جائے۔