شاہد آفریدی نے زینب کے قاتل کیلئے سب سے عبرت ناک سزا تجویز کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جنوری 2018 23:08

شاہد آفریدی نے زینب کے قاتل کیلئے سب سے عبرت ناک سزا تجویز کر دی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) شاہد آفریدی نے زینب کے قاتل کیلئے سب سے عبرت ناک سزا تجویز کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کی جانب سے قصور میں معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے واقعے پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ زینب کے قاتل کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ قاتل کو ایسی عبرت ناک سزا دی جائے کہ اس کے بعد کسی بھی شخص کی ایسا جرم کرنے کی ہمت تک نہ ہو۔ دیکھنا ہے کہ حکمراں اب اس واقعے پر کیسا ایکشن لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :