ڈی پی او قصور نے زینب کی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ لاش ڈھونڈنے پر ایس ایچ او کو 10 ہزار روپے انعام دیں: اہل علاقہ کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جنوری 2018 22:39

ڈی پی او قصور نے زینب کی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ لاش ..
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈی پی او قصور نے زینب کی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ لاش ڈھونڈنے پر ایس ایچ او کو 10 ہزار انعام دیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی معصوم بچی زینب کے واقعے کے حوالے سے اہل علاقہ نے انتہائی افسوسناک انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس تمام واقعے میں پولیس کا کردار سب سے شرمناک رہا۔

گزشتہ روز جب زینب کی لاش ملی تو معطل کر دیے جانے والے ڈی پی او نے وہاں پہنچ کر شرمناک بیان دیا۔ واقعے پر افسوس کرنے کی بجائے معطل کیے گئے ڈی پی او نے بچی کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ لاش ڈھونڈنے پر ایس ایچ او کو شاباش دیں اور 10 ہزار روپے کا انعام بھی دیں۔ اس تمام واقعے پر اہل خانہ کی جانب سے شدید غم غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: