فائر سیدھے نہ مارو اوپر کرو

قصورمیں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ پرپولیس افسر دیگر اہلکاروں پر چلاتا رہا

بدھ 10 جنوری 2018 22:30

فائر سیدھے نہ مارو اوپر کرو
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):قصورمیں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ پر پولیس افسر، اہلکاروں پر چلاتا رہا کہ فائر سیدھے نہ مارو اوپر کرو ،ویڈو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر آج شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایسے میں مظاہرین نے فیروز پور روڈ پر ڈی سی آفس کا گیٹ توڑ کر گھسنے کی کوشش کی جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنی کی بجائے سیدھی فائرنگ کردی ۔

قصورمیں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ پر پولیس افسر، اہلکاروں پر چلاتا رہا کہ فائر سیدھے نہ مارو اوپر کرو۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کررہا ہے۔ جب کہ ان ہی کے ساتھ موجود ایک پولیس افسر ساتھیوں کو مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کرنے سے روک رہا ہے۔ویڈیو دیکھیں۔