اے ٹی ایم مشینوں میں نقب لگانے والے 2 چینی باشندے کراچی سے گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 22:19

اے ٹی ایم مشینوں میں نقب لگانے والے 2 چینی باشندے کراچی سے گرفتار
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):اے ٹی ایم مشینوں میں نقب لگانے والے 2 چینی باشندوں کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کی مصروف زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چینی شہریوں کی مشکوک سرگرمیاں دیکھی گئیں تو شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو پکڑ لیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے چینی باشندوں کو ایس پی صدر توقیر نعیم کے دفتر منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی جاویداکبر ریاض نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ہیں جو آج اسکمنگ ڈیوائس اتارنے آئے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکمنگ ڈیوائس برآمد کرلی گئی۔