کاربونئیٹڈو کولا ڈرنکس پر پابندی، چار ماہ میں چار ہزار سے زائد سکولوں کی چیکنگ

باربارخلاف ورزی پر پچپن سکولوں کی کیفے ٹیریاز کو سیل، 2276کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن سے ملاقاتیں عمل درآمد کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے علاوہ سول سوسائٹی کا تعاون بھی لے رہے ہیں والدین سے گزارش ہے کہ سکول کینٹین پر قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں رپورٹ کریں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل

بدھ 10 جنوری 2018 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) پنجاب فوڈا تھارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشن فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشن 2017کے تحت گزشتہ سال 14اگست سے پنجاب بھر کے سکولوں میں کاربونئیٹڈاور کولا ڈرنکس پر عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں چار ماہ میں چار ہزار سے زائد سکولوں کی چیکنگ کر چکی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ قانون کی باربارخلاف ورزی کرنے پر پچپن سکولوں کی کیفے ٹیریاز کو سیل کیا گیا جبکہ 2276کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔وارننگ نوٹس جاری کرنے کے بعد فالو اپ وزٹ میں حالات درست پائے گئے۔ پابندی کے حوالے سے نہ صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک ہیں بلکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کا تعاون بھی لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں پابندی کے مکمل اطلاق کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے متعد دملاقاتیں کی ہیں اور اس ھوالے سے تمام سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کروائی جا چکی ہیں۔ سرکاری سکولو ں کے علاوہ پرائیوٹ سکولوں پر بھی مکمل توجہ دی جا رہی ہے اور پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے برانچز کی صورت میں چلنے والے سکولوں کی انتظامیہ سے بھی سلسلہ وار ملاقاتیں کی گئیں ہیں ۔

کسی بھی سکول کی خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف متعلقہ سکول بلکہ اس کی اعلی انتظامیہ کو بھی نوٹس بھجوایا جاتا ہے۔ اس ھوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتاھرٹی کا کہنا تھا کہ پابندی پر عمل درآمد کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔ والدین کی طرف سے جہاں پابندی کی مکمل حمایت کی جا رہی ہے وہاں خلاف ورزی کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع بھی دی جاتی ہے۔ والدین سے مزید گزارش ہے کہ سکول کینٹین پر قانون کی خلاف ورزی کی صورت میںادارے کو رپورٹ کی جائے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :