Live Updates

زینب کے ساتھ ہونے والے حادثے سے پوری قوم کو صدمہ پہنچا ہے ،عمران خان

بدھ 10 جنوری 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ زینب کے ساتھ ہونے والے حادثے سے پوری قوم کو صدمہ پہنچا ہے۔یہ دکھ صرف والدین کا نہیں ہر پاکستانی کا ہے۔ایک خوف پیدا ہو چکا ہے کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں قصور میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔

اور اس سے بھی زیادہ دکھ اور افسوس ہے کہ مظاہرین پر پنجاب پولیس نے گولیاں چلائیں۔ بدھ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین اپنے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔ملک کی پولیس کو محافظ کے بجائے قاتل بنا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ماڈل ٹائون ،میں انہوں نے لوگوں کو قتل کیا۔ پنجاب پولیس کو جب تک غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا یہ کبھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پولیس قانون کے بجائے رائیونڈ سے احکامات لے گی ئی کبھی ٹھیک نہیں ہوگی۔شریف خاندان نے پولیس کو تباہ کردیا ہے۔پنجاب پولیس کو پروفیشنل بنانے کی ضرورت ہے۔ ان چار سالوں میں پختونخوا میں کئی مطاہرے ہوئے لیکن پولیس پروفیشنل ہونے کی وجہ سے کبھی گولی نہیں چلی۔ اب وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے عوام پولیس کے ٹھیک ہونے کا مطالبہ کریں۔میں اس پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو سزا ملتی تو آج ایسے واقعات نہ ہوتے۔میں پولیس کے اس ظلم پر فوری کاروائی کا پر زور مطالبہ کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :