Live Updates

قصور واقعہ پر پوری قوم دکھ میں ہے ، یہ دصرف زینب نہیں ہر بیٹی کے والدین کا دکھ ہے ، پولیس عوام کی محافظ ہے یا قاتل پنجاب پولیس رائیونڈ سے احکامات لیتی ہے ،

4برسوں میں آج تک خیبرپختونخوا میں آج تک ایسا واقعہ نہیں ہوا ، مظاہرین پر گولیاں چلانے کے خلاف کارروائی کی جائے ، سانحہ ماڈل ٹائون پر سزائیں دی ہوتیں تو آج ایسا نہ ہوتا ، شریف برادران نے پنجاب پولیس کو تباہ کردیا ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا بیان

بدھ 10 جنوری 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قصور میں زینب کے ساتھ زیادتی اوراس کے قتل کے واقعہ پر پوری قوم دکھ میں ہے ، یہ دکھ صرف زینب کے نہیں بلکہ ہر بیٹی کے والدین کا ہے ، پولیس عوام کی محافظ ہے یا قاتل پنجاب پولیس رائیونڈ سے احکامات لیتی ہے ، 4برسوں میں آج تک خیبرپختونخوا میں آج تک ایسا واقعہ نہیں ہوا ، مظاہرین پر گولیاں چلانے کے خلاف کارروائی کی جائے ، سانحہ ماڈل ٹائون پر سزائیں دی ہوتیں تو آج ایسا نہ ہوتا ، شریف برادران نے پنجاب پولیس کو تباہ کردیا ہے ۔

بدھ کو عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ زینب کے واقعے پر پوری قوم صدمے میں ہے ، یہ دکھ صرف زیمب کے نہیں بلکہ ہر بیٹی کے والدین کا ہے ، قصور میں پہلے بھی بچوں کیساتھ زیادتی ہوتی رہی ، پنجاب پولیس مظاہرین پر گولیاں چلا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے یا قاتل پنجاب پولیس نے ماڈل ٹائون میں بھی قتل عام کیا ، جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا یہ ٹھیک نہیں ہوگی ، پنجاب پولیس رائیونڈ سے احکامات لیتی ہے ، چار برسوں میں خیبرپختونخوا میں آج تک ایسا واقعہ نہیں ہوا ، خیبرپختونخوا کی پولیس پروفیشنل ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ مظاہرین پر گولیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ، شریف برادران نے پنجاب پولیس کو تباہ کردیا ہے ، قوم کو پروفیشنل پولیس کا مطالبہ کرنا چاہیے ، سانحہ ماڈل ٹائون پر سزائیں دی ہوتیں تو آج ایسا نہ ہوتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات