بیٹی سے نکاح کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین

سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنیوالا ملزم کی ضمانت منسوخ، میاں بیوی کو احاطہ عدالت سے گرفتار، چار روزہ ریمانڈ پر پولیس حوالے

بدھ 10 جنوری 2018 23:26

بیٹی سے نکاح کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنے والا ملزم وارث علی شاہ کی ضمانت منسوخ میاں بیوی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ،چا ر روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا گزشتہ روز قبل از گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج 5 امجد حسین نے کینسل کر کے ملزم وارث علی شاہ اور اس کی بیوی اور سوتیلی بیٹی ملزمہ سیدہ سمیرا عابد کو پولیس اسٹیشن سرائع صا لح پولیس کے حوالے کر دیاجس کے بعد ملزم وارث علی شاہ کو حوالات بند کر دیا گیا ہے جبکہ بیوی سوتیلی بیٹی ملزمہ سیدہ سمیرا عابد کو خواتین کی جیل ایبٹ آباد بھیج دیا گیا یا د رہے ملزم وارث علی شاہ نے ایک روز قبل ہری پور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرس بھی کی تھی اور سابقہ بیوی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کو جھوٹ قرار دے کر بلیک میل کرنے کی سازش قرار ی تھی جبکہ اس ضمن میں پولیسذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت ملزم وارث علی شاہ کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور چین مقدموں میں وہ مفرور بھی ہے ، ملزم وارث علی شاہ نے اپنی بیٹی سے شادی کرنے اور اس کو شرعی ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے یہاں تک کہ ملزم نے اس کیس سے متعلق تمام ثبوت مٹانے کے لیے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سابقہ بیوی شہربانو کے گھر رات کی تاریکی میں گھس کر تمام ریکارڈ چوری کر لئے اور اسی طرح مقدمہ میں استغاثہ کے وکیل کے دفتر میں بھی چوری کر ڈالی اور ثبوتوں کو مٹانے کی ناکام کوشش کی مگر ملزم کا ہری پور کراچی میں کاروبار کرتا ہے جس کے باعث اکثر شہر سے باہر رہتا ہے پولیس زرائع کے مطابق کیس کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ ملزم وارث علی شاہ کو اس کے والد سید واجد علی شاہ ولد رحمت علی شاہ نے نے دو سال قبل عاق کر رکھ اتھا جس کا باقاعدہ اخبار میں مشتہر کیا گیا تھا اس عجیب وغریب کیس میں پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے ایک دوسرے پر دو طرفہ الزامات کی بوچھاڑ بھی جاری ہے شہری اس کیس کی ہر روز بدلتے پہلو پر بھی حیران وپریشان بھی ہیں اس کیس میں ملزم وارث علی شاہ پر دوہرے نکاح کو مقدمہ بھی درج ہے یاد رہے کہ اس کیس میں پہلے ہی غیر شرعی اور غیر قانونی نکاح پڑھانے کے جرم میںنکاح خوان مولانا عبدالماجد قمر،نکاح رجسٹرار علی احسان،اور پانچ گواہان کی ضمانتیں منسوخ ہوئی اور ان کوجیل جانا پڑاتھا بعد ازاں ضمانت ہونے پر رہا کر دیے گے جبکہ وارث علی شاہ کے ورثاء نے اور بیوی شہر بانونے پولیس پر بھی الزامات عائد کیے تھے دونوں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :