وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قصور اور اس جیسے پیش آنے والے دوسرے واقعات کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جنوری 2018 21:35

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قصور اور اس جیسے پیش آنے والے دوسرے ..
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قصور اور اس جیسے پیش آنے والے دوسرے واقعات کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے والے واقعے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے انتہائی شرمناک ردعمل دیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے قصور اور اس جیسے پیش آنے والے دوسرے واقعات کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیئے ان کی حفاظت کرنی چاہیئے۔ ورنہ بچے ایسے واقعات کا نشانہ بن سکتے ہیں۔