صوبائی وزیررانا مشہود کا قصور میں 8 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کی مذمت ، لواحقین سے اظہار افسوس

بدھ 10 جنوری 2018 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے قصور میں آٹھ سالہ معصوم بچی زینب کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

آج یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مقتول بچی کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اُن کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ معصوم بچی کے قتل کے ملزم قانون کے مطابق قرارواقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :