انسداد پولیو مہم میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 10 جنوری 2018 23:22

رحیم یارخان۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رحیم یارخان مہر خالد احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کا دارو مدار بہترین منصوبہ بندی سے ممکن ہے،انسداد پولیو مہم میں سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ پولیو آریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد نے بتایا کہ پولیو مہم 15 جنوری تا 19جنوری کو ہورہی ہے جس میں 9,40,000 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسیئن کے قطرے پلوائیں جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع رحیم یار خان کی تمام 122یونین کونسلوں میں سٹاف کی تربیت، مانیٹرننگ پلان تشکیل، خانہ بدوش بچوں کی رجسٹریشن اور یونین کونسل سطح پر تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں،اجلاس میں تمام ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے تحصیل وائز پولیو مہم کی تیاریوں جبکہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے اپنی سپورٹ سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :