آصف علی زرداری کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 10 جنوری 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان مانڈوی والا خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لئے جوار رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :