مقتولہ زینب کے ساتھ کیا ہوا،بھائی نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

بہن خالہ کے گھر گئی تھی،ہمیں 2گھنٹے بعد احساس ہوا،پولیس نے تعاون کرنے کی بجائے تنگ کیا،بھائی ابوذر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 21:08

مقتولہ زینب کے ساتھ کیا ہوا،بھائی نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):مقتولہ زینب کے ساتھ کیا ہوا،بھائی نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے نے ضمیر انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔مقتولہ زینب کے ساتھ کیا ہوا،بھائی نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔مقتولہ کے بھائی ابوزر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بچی دو گھر چھوڑ کے ساتھ والے گھر میں گئی تھی اور اسی اثنا میں اسے غائب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہمیں دو گھنٹے بعد احساس ہوا تو پولیس کو بلایا۔پولیس آئی تو ضرور مگر فارمیلیٹی پوری کر کے چلی گئی ۔پولیس کی نا اہلی کی انتہا یہ ہے کہ ابھی تک ویڈیو کلئیر نہیں کروا سکی۔زینب کی بہن نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زینب ہمیشہ اپنے کزن کے ساتھ جاتی تھی دونوں بہن بھائی ساتھ جاتے تھے ۔زینب کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سنتے تھے کہ آس پاس ایسے واقعات ہوتے ہیں لیکن ہمارے وہم گمان میں بھی نہ تھا کہ ہمارے علاقے میں ایسا واقعہ ہو سکتا ہے۔