گورنر خیبر پختونخوا سے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان کی ملاقات،سالانہ کارکی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی

بدھ 10 جنوری 2018 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے بدھ کو گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور ادارے کی خدمات کے حوالے سے گورنر کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ این سی ایچ ڈی ملک میں بنیادی تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے گورنرکو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ گورنرنے اس موقع پرادارے کی جانب سے تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی کیلئے ادارے کی تعاون اور کارکردگی کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :