معصوم زینب کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہاء کی گئی ہے،واقعے نے پورے معاشرے کو جھنجوڑ دیا ہے، اسفند یار ولی خان، سینیٹر شاہی سید

واقعے کے بعد پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ بد ترین بد انتظامی ہے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں

بدھ 10 جنوری 2018 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی ، قتل اور احتجاجی مظاہرین پولیس کی گائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم زینب کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہاء کی گئی ہے ننھی زینب کے واقعے نے پورے معاشرے کو جھنجوڑ دیا ہے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار کو عبرت ناک سزا دی جائے ایسے واقعات کا رونماء ہونا عظیم قومی المیہ ہے ، باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں مذید کہاگیا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ بد ترین بد انتظامی ہے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیںاور غفلت اور فرائض میں لاپرواہی اور طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :