5دن سے بچی غائب تھی پولیس کہا ںسورہی تھی ، پتہ چلا ہے اس واقعے سے پہلے 11بچیوں کے ساتھ اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں، پنجاب حکومت سورہی ہے، آرپی او نے اعتراف کیا ہے کہ یہ 12واں واقعہ ہے، شیریں مزاری

بدھ 10 جنوری 2018 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہ کہ 5دن سے بچی غائب تھی پولیس کہا ںسورہی تھی ، پتہ چلا ہے اس واقعے سے پہلے 11بچیوں کے ساتھ اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں، پنجاب حکومت سورہی ہے، آرپی او نے اعتراف کیا ہے کہ یہ 12واں واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو رہنما پاکستان تحریک انصاف شریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کا واقعہ اندوہناک ہے 3دن سے بچی غائب تھی پولیس کہا سورہی تھی پتا چلا ہے کہ اس واقعے سے پہلے 11بچیوں کے ساتھ اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پنجاب حکومت سورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرپی او نے اعتراف کیا ہے یہ 12واں واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :