آرمی چیف کی قصور میں معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت

جنرل باجوہ کی ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوج کو سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کی ہدایت

بدھ 10 جنوری 2018 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوج کو سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔

آرمی چیف نے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوج کو سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کی ہدایت کی ہے ۔غمزدہ خاندان نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :