چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے معصوم بچی کے قتل کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سی رپورٹ طلب

بدھ 10 جنوری 2018 23:10

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس پر لیا جن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع قصور کی رہائشی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی لاش کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر پھینک دی گئی۔ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔