وزیر خارجہ،سیکرٹری خارجہ اورپاک فوج کے اعلی افسران کی اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروںکو انسداد دہشت گردی

میںکامیابیوں پربریفنگ سفیروں کو ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی ،بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بیگناہ شہریوں پر حملوں شواہد دکھائے گئے کوئٹہ دہشت گرد حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں،چیف آف جنرل سٹاف

بدھ 10 جنوری 2018 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) وزیر خارجہ،سیکرٹری خارجہ،چیف آف جنرل سٹاف(سی جی ایس)،ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفراء /ہیڈز آف مشنز کو انسداد دہشت گردی کوششوں میں پاکستان کی کامیابیوں اور چیلنجز ،شدت پسندی کیخلاف جنگ،ایل اوسی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر خارجہ،سیکرٹری خارجہ،چیف آف جنرل سٹاف(سی جی ایس)،ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفراء /ہیڈز آف مشنز کو انسداد دہشت گردی کوششوں میں پاکستان کی کامیابیوں اور چیلنجز ،شدت پسندی کیخلاف جنگ،ایل اوسی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بریفنگ کا اہتمام غیر ملکی سفارتکاروں کو گزشتہ 16 سال کے دوران بڑے پیمانے پر پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں اور گزشتہ چار سال میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں کو آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کی کامیابی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ،انہیں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم کو ناکام بنانے کی غرض سے بھارتی کوششوں اور پاکستان کے اندرونی استحکام کو ختم کرنے کیلئے راء اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کر دی گئیں۔ سفیروں کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بیگناہ شہریوں پر حملوں شواہد دکھائے گئے۔

بد قسمتی سے ان بھارتی سرگرمیوں کا مقصد تمام خطے کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیائع پرتعزیت کا اظہار کیا۔ چیف آف جنرل سٹاف نے سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ کوئٹہ دہشت گرد حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔