وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ ،پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں ،بلند حوصلوں کی تعریف

وفاقی وزیر کو سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشن، سرحدی سیکیورٹی کے امور اور عارضی نقل مکانی کرنیوالے افراد کی واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، آئی ایس پی آر

بدھ 10 جنوری 2018 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشن، سرحدی سیکیورٹی کے امور اور عارضی نقل مکانی کرنیوالے افراد کی واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے دستوں سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کو سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشن، سرحدی سیکیورٹی کے امور اور عارضی نقل مکانی کرنیوالے افراد کی واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند حوصلوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں وزیر دفاع نے کور ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی۔