چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 10 جنوری 2018 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ٹیلیفون پر تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات کو بلند کرے، سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :