پیپلز پارٹی ہمیشہ مفاہمت ،رواداری آئینی تقاضوں کیمطابق سیاسی میدان میں عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،

میرے پاس شہید نانا کا فلسفہ اور دختر مشرق کی سوچ ہے ، کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ْ بلوچستان سمیت ملک بھر میں وارڈ سلح پر رکنیت سازی ایک منظم طریقے کیمطابق شروع کریں گے نوجوانوں کی طاقت سے عام انتخابات میں کلین سوپ کرکے عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا چیئرمین پا پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میر ثناء اللہ جتک کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 10 جنوری 2018 23:14

سبی/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت ،رواداری آئینی تقاضوں کے مطابق سیاسی میدان میں عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ،میرے پاس شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ موجود ہے ،کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں وارڈ سطح پر رکنیت سازی ایک منظم طریقے کیمطابق شروع کریں گے ،نوجوانوں کی طاقت سے عام انتخابات میں کلین سوپ کرکے عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا ۔

وہ بدھ کو پیپلز یوتھ ونگ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر بلوچستان میر ثناء اللہ جتک کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ عین الدین کاکڑ ،سینئر نائب صدر حاجی میرریاض احمد شاہوانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری، پیپلز علماء ونگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات اصغر علی بنگلزئی بھی موجود تھے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل ہی دراصل ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اہم رول پلے کرتی ہیں مجھے یوتھ ونگ بلوچستان سے بہت امیدیں وابسطہ ہے ،بلوچستان کے نوجوانوں کو ہمیشہ ذہنی طور پر آزاد دیکھنے کا خواہش مند ہوں ،بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوان سیاست میں اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں ماضی میں بھی نوجوانوں کو ایک سازش کے ذریعے تعلیمی میدان سے دور رکھا گیا جس کے باعث بلوچستان پسماندگی کا شکار رہا مگر پیپلز پارٹی اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں قلم اور شعور کو طاقت سمجھتی ہیں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اس ملک کے ہونہار نوجوانوں میں شمار کرتیں تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کو سیاسی میدان میں اول دستہ قرار دیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں وسائل دیکر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں گے نوجوان تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک وقوم کی درست سمت میں رہنما ئی کی جاسکے پیپلز پارٹی بلوچستان کو تعلیم یافتہ اور ماڈل صوبہ دیکھنا چاہتی ہیں اسی مقصد کو سامنے رکھ کر پارٹی اپنی کاوشوں کو عملی جامعہ پہنائی گئی آنے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کی مدد اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنوں کی صلاحیتوں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ہمیں بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل ومشکلات کا علم ہے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوتھ ونگ بلوچستان کابینہ بہتر انداز سے اپنی جدوجہد کو ممکن بنا رہی ہے میں ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بناکر عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں گے ،عام انتخابات میں کامیاب ہوکر بلوچستان کے نوجوانوں کا احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کی ذمہ داری ہماری ہوگی ،اس موقع پر صوبائی صدر یوتھ ونگ میر ثناء اللہ جتک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے ان کو اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاکرپارٹی کی خدمت کریں گے ،بلوچستان سے مڈل کلاس طبقے کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے پارٹی کے اعتماد کو پورا کریں گے اور بلوچستان کے نوجوان قیادت کی صلاحیتوں کو استعمال میںلاکر پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں گے اور ہر علاقہ ہر شہر میں فعال بنا کر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے ملاقات کے موقع پر یوتھ ونگ کے صوبائی عہدیداروں اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیاں کئی گھنٹو ں تک بلوچستان کی سیاسی سیاسی صورت حال آنے والے عام انتخابات ملکی مسائل عوامی مشکلات کے حوالے سے گفتگو بھی کئی گئی بعدازاں میر ثناء اللہ جتک، حاجی میر ریاض احمد شاہوانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوبلوچی واسکٹ تحفہ کے طور پر پیش کی جبکہ میر سفر ندیم زہری نے بلوچی شوز گفٹ کرکے بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھا ۔