حیدر آباد ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 20جنوری کو ہونگے

منتخب ہونے کے بعد بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل کو بھی ضرور حل کروانے کی کوشش کریں گے، عہدیداران کی پریس کانفرنس

بدھ 10 جنوری 2018 22:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء)20جنوری کو حیدرآباد ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کے انتخاباب ہورہے ہیں جس کی الیکشن مہم کے سلسلے نیشنل پریس کلب میں امیدوار حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن برائے فنانس سیکریٹری اشفاق لنجار ممبر ورکنگ کمیٹی راشد علی خان سمیت نیاز احمد۔

(جاری ہے)

غلام سرور سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل کو بھی ضرور حل کروانے کی کوشش کریں گے کیونکہ اس وقت ہماری عوام کی نگاہیں عدلیہ اور میڈیا کی طرف لگی ہوئی ہیں نیشنل پریس کلب کے صدر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی اور خاص کر سندھ کی عوام بیوروکریسی اور سیاسی لیڈروں سے اپنی امیدیں ختم کرچکی ہیں ان کی تمام تر امیدیں اس وقت میڈیا اور عدلیہ سے وابسطہ ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں تاکہ ہم اپنے پروفیشنل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل سے بھی اپنی آنکھیں جمائے رکھیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکی