کوئٹہ ،ریڈ زون میں خودکش دھماکے کے بعد جی پی او چوک دوسرے روز بھی بند رہا

بدھ 10 جنوری 2018 19:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) کوئٹہ کے علاقے ریڈ زون میں خودکش دھماکے کے بعد جی پی او چوک دوسرے روز بھی بند رہا پولیس نے چوک کے دونوں جانب ٹینٹ لگا کر روڈ کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا بدھ کے روز خود کش حملے میں تباہ ہونیوالا پولیس کا ٹرک اور بس کا معائنہ کیا جارہاتھا اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اسی طرف جانے کی اجازت نہیں تھی واضح رہے کہ جی پی او چوک نو گریاں میں واقع ہے اسکی ایک طرف نجی گرائمر سکول اور دوسری طرف سیشن کورٹ ،جی پی او آفس اور ایرانی کلچر کا دفتر ،احتساب کوٹ ،گورنر ہائوس ،وزیراعلی ہائوس ،چیف سیکرٹری ہائوس ،سابقہ وزراء کے رہائش گاہ موجود ہیں دوسرے روز بھی جی پی او چوک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاتھا اس موقع ایف سی اور پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی خودکش حملے کے بعد بدھ کے روز کوئٹہ شہر میں سناٹا رہا ٹریفک بہت کم رہی شدید سردی اور کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں رہے جبکہ سول سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازمین کی حاضر ی نہ ہونے کے برابر تھی ۔

متعلقہ عنوان :