نوازشر یف سے شہبازشر یف‘ امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید کی اہم ملاقاتیں

ہم آئین قانون اور جمہوریت کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ‘پار لیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے ‘ووٹ کا تقد س قائم ہونے سے (ن) لیگ کو نہیں اس ملک اور قوم کو فائدہ ہونا ہے تحر یک عدل ملک وقوم کی آواز بن چکی ہے‘نوازشر یف کی گفتگو

بدھ 10 جنوری 2018 18:52

نوازشر یف سے شہبازشر یف‘ امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید کی اہم ملاقاتیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مر کزی صدر نوازشر یف سے وزیر اعلی شہبازشر یف‘ (ن) لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید کی اہم ملاقاتیں جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ہم آئین قانون اور جمہوریت کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ‘پار لیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے ‘ووٹ کا تقد س قائم ہونے سے (ن) لیگ کو نہیں اس ملک اور قوم کو فائدہ ہونا ہے تحر یک عدل ملک وقوم کی آواز بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز رائے ونڈ جاتی عمرہ میں (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف سے تینوں شخصیات نے ملاقاتیں کیں جن میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے سمیت دیگر معاملات کی حوالے سے بات چیت کی گئی اور چکوال کے ضمنی انتخابات میں کامیاب پر سب سے خوشی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو عوام کا (ن) لیگ پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا میاں نوازشر یف نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے جب بھی کوئی الیکشن آتا ہے عوام شیر کے حق میں ووٹ کر دیکر ثابت کرتے ہیں وہ حکومت اور (ن) لیگ کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے جسکی وجہ سے عوام ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالے سازشی عناصرکو شکست سے دوچار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہ۰ا کہ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کی بات کی ہے اور اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہیں سیاست کر رہے ہیں اور وقت دور نہیں جب ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی حکمرانی قائم ہوگی۔