قصور سانحے پر ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے مظاہرین پر گولی چلائی، اگر سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو سزا دی ملتی تو آج پولیس کو فائرنگ کی جرات نہ ہوتی،

پولیس کو گولی چلانے کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ملتے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری

بدھ 10 جنوری 2018 18:46

قصور سانحے پر ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پولیس نے ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قصور سانحے پر ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے مظاہرین پر گولی چلائی، اگر سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو سزا دی ملتی تو آج پولیس کو فائرنگ کی جرات نہ ہوتی، پولیس کو گولی چلانے کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قصور میں زیادتی کے بعد جاں بحق ہونے والی بچی کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد علامہ طاہر القادری نے کہا کہ اس سانحے پر قصور سمیت ملک بھر کے عوام میں غم و غصو پایا جاتا ہے، ایسے واقعات حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، قصور میں مظاہرین کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا، پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے مظاہرین پر گولی چلائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹا?ن کے ملزمان کو سزا ملتی تو آج پولیس کو فائرنگ کرنے کی جرات نہ ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پولیس کو گولیاں چلانے کیلئے فری ہینڈ دیا ہوا ہے، فائرنگ کیلئے مقامی پولیس افسران احکامات جاری نہیں کر سکتے، پولیس کو گولی چلانے کے احکامات وزیراعلیٰ کی جانب سے ملتے ہیں۔