اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری، سردار عبدلمجید دستی نئے آئی جی سندھ ہوں گے

بدھ 10 جنوری 2018 17:27

اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری، سردار عبدلمجید دستی نئے آئی جی ..
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) سردار عبدلمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کیلئے سردار عبدالمجید دستی کے نام کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960 میں ترمیم کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :