شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 10 جنوری 2018 17:25

شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں شرجیل انعام کے وکیل نے پیش ہوکر مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے شرجیل انعام کے وکیل کی مہلت کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں پونے پانچ ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس زیر سماعت ہے۔