بچی کےملزمان کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے،احتجاجی مظاہرین کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 جنوری 2018 16:52

بچی کےملزمان کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے،احتجاجی مظاہرین کامطالبہ
قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جنوری 2018ء) : سانحہ قصور کیخلاف سراپااحتجاج لوگوں نے مطالبہ کیاہے کہ معصوم بچی کے قاتل درندہ صفت ملزمان کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے،جب تک ملزمان کوگرفتارنہیں کیاجاتااحتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں معصوم بچی زینب کوزیادتی کے بعد قتل کاانتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے۔

درندہ صفت انسان نے پہلے قتل کیاپھرلاش کوکوڑے میں پھینک دیا۔ننھی بچی کی بے حرمتی پرپوری قوم ہل کررہ گئی۔قصور میں ننھی بچی کی بے حرمتی پروکلاء ،سماجی و سیاسی اور تاجربرادری نے زبردست احتجاج کیا۔شہر میں شٹربند ہڑتال کی گئی جبکہ واقعہ کے بعد شہر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔حالات کوکنٹرول کرنے کیلئے رینجرزطلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ قصور میں ملوث ملزمان کوسرعام پھانسی دی جائے۔واضح رہے ننھی بچی زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔بچی کی نمازجنازہ اداکردی گئی جبکہ بچی کی تدفین والدین کے پہنچنے پرکی جائے گی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پروالدین زینب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ اندوہناک سانحہ ہواہے۔

ہم نے جب سے سناہم ہوش میں نہیں ہیں۔ابھی توہمیں ہوش بھی نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے رشتہ داروں نے بچی کوڈھونڈنے کیلئے دن رات ایک کردیالیکن پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔زینب کے والد نے کہاکہ اس ملک میں عام انسان محفوظ نہیں ہیں۔ساری سکیورٹی جاتی امراء پرلگی ہوئی کیاہم کیڑے مکوڑے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ جب تک ملزمان کیفرکردارتک نہیں پہنچائے جاتے بچی کی تدفین نہیں کریں گے۔

والداور والدہ زینب نے کہاکہ ہمیں صرف انصاف چاہیے اور کچھ نہیں چاہیے۔چیف جسٹس واقعے کیخلاف ازخود نوٹس لیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اورآرمی چیف سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیاجائے۔ واضح رہے ننھی بچی زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔بچی کی نمازجنازہ اداکردی گئی جبکہ بچی کی تدفین والدین کے پہنچنے پرکی جائے گی۔
بچی کےملزمان کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے،احتجاجی مظاہرین کامطالبہ

متعلقہ عنوان :