سوشل ویلفیئر سکیمیں علاقے کی ضروریات متعلقہ ضلع کے ارکان قومی اسمبلی اور مقامی بلدیاتی نمائندوں اور انتظامیہ کی نشاندہی اور مشاورت سے شروع کی جائیں گی

بدھ 10 جنوری 2018 16:56

سوشل ویلفیئر سکیمیں علاقے کی ضروریات متعلقہ ضلع کے ارکان قومی اسمبلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ان کے حلقوں میں تیل اور گیس کی تلاش ، سماجی ، فلاحی سکیموں کو شروع کرنے کے لئے اہم کردار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن کی جانب سے نئی وضع کردہ سوشل ویلفیئر گائیڈلائن کے مطابق رکن قومی اسمبلی اپنے متعلقہ تیل اور گیس پیدا کرنے والے ضلع کی سوشل ویلفیئر کمیٹی کا چیئرمین ہو گا جبکہ ڈی سی او/ ڈی سی اس کے ممبر/سیکرٹری ہوں گے ، اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی، ضلع ناظم/چئیرمین ضلع کونسل ،تحصیل ناظم/چیئرمین تحصیل کونسل، ناظم یونین کونسل/چیئرمین یونین کونسل اس کے رکن ہوںگے۔

ملک بھر میں تیل اور گیس کے پیداواری تحصیلوں میں سوشل ویلفیئر سکیموں پر مؤثر انداز میں کام کرنے کے لئے یہ گائیڈ لائنز وضع کی گئی ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق سوشل ویلفیئر سکیمیں علاقے کی ضروریات متعلقہ ضلع کے ارکان قومی اسملبی اور مقامی بلدیاتی نمائندوں اور انتظامیہ کی نشاندہی اور مشاورت سے شروع کئے جائیں گے۔ ان فلاحی منصوبوں میں صحت ، تعلیم ، پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام جیسے منصوبے شامل ہیں۔