مصطفی کمال بیڈگورننس کے سبب اضطراب میں ‘وہ شہرقائد ؒ کے معمار ہیں ،

اس شہر کی ابتری پران کادل خون کے آنسوروتا ہے‘ سندھ حکومت کی کارکردگی دن بدن بدسے بدترہوتی جارہی ہے‘روٹی ،کپڑا اورمکان کانعرہ لگانے والے عوام کوبھوکاماررہے ہیں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد کا تنظیمی اجلاس سے خطاب

بدھ 10 جنوری 2018 16:56

مصطفی کمال بیڈگورننس کے سبب اضطراب میں ‘وہ شہرقائد ؒ کے معمار ہیں ،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال بیڈگورننس کے سبب شدیداضطراب میں ہیں۔مصطفی کمال شہرقائد ؒ کے معمار ہیں ،اس شہر کی ابتری پران کادل خون کے آنسوروتا ہے۔پاکستان کیلئے پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کادرد سمجھنا بے حس حکمرانوںکے بس کی بات نہیں۔

سندھ حکومت کی کارکردگی دن بدن بدسے بدترہوتی جارہی ہے۔روٹی ،کپڑا اورمکان کانعرہ لگانے والے عوام کوبھوکاماررہے ہیں۔تھرمیں غذائی قلت سے بچوں کی اموات بدانتظامی کاشاخسانہ ہیں۔نادارومفلس عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔وہ ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ کراچی میں شہریوں کوپینے کاصاف پانی جبکہ تھر کے مقامی خاندانوں کوخوراک دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہرسال تھر میں سینکڑوں معصوم بچے موت کی خوراک بن جاتے ہیں،سندھ صوبائی حکومت نے اب تک ان اموات کے سدباب کیلئے کیا اقدامات اٹھائے قوم کوبتایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور جانور وں کوجوخوارک نصیب ہوتی ہے عام آدمی اس کاتصور بھی نہیں کرسکتا ۔اگرحکمران باضمیر ہوتے توتھرمیں بچوں کے اموات کاسن کرتھرتھر کانپ اٹھتے ۔انہوں نے کہا کہ قصور سمیت مختلف شہروں میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اورانہیں جان سے مارنے کے واقعات میں حکمران قصوروار ہیں۔

حکمرانوں کے محلات کی حفاظت پرمامور پولیس اہلکاروں کووہاں سے ہٹاکر شہریوں اورشہروں کی حفاظت کاکام لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بیجامداخلت کے نتیجہ میں پولیس کی کارکردگی پرمنفی اثرپڑرہا ہے۔مسلسل ناکامی کے باوجود حکمرانوں کی ترجیحات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ۔پی ایس پی کی قیاد ت کے ہوتے ہوئے نااہل حکمرانوں کوناکامیوں کاخمیازہ عوام نہیں بھگت سکتے ۔