چین اور فرانس کے درمیان جوہری توانا ئی تعاون میں اضافے کیلئے معاہدے پر دستخط

معاہدے میں جوہری ری ایکٹر ٹیکنالوجی ، جدید ایندھن و مواد اور جوہری فیول سائیکل جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، میڈیا رپورٹ

بدھ 10 جنوری 2018 16:42

چین اور فرانس کے درمیان جوہری توانا ئی تعاون میں اضافے کیلئے معاہدے ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) جوہری بجلی گھر چلانے والی ایک چینی کمپنی نے جوہری بجلی ٹیکنالوجی بارے تعاون میں اضافے کیلئے فرانس کے توانائی کے ایک ادارے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں، چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کے مطابق چین کی جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن (سی جی این ) اور فرانسیسی متبادل توانائی و جوہری توانائی کمیشن (سی ای اے ) کے درمیان طے پانے ولے معاہدے میں جوہری ری ایکٹر ٹیکنالوجی ،جدید ایندھن و مواد اور نوکلیئرفیول سائیکلز جیسے شعبوں پر توجہ مبذول کی گئی ہے،معاہدے کے تحت سی جی این اور سی ای اے اپ سٹریم اور ڈائون سٹریم نیوکلیئرپاور سلسلے میں جس میں ری ایکٹر لائف مینجمنٹ اور جوہری توانائی ٹیکنالوجی کی چوتھی قسم کی ڈیزائن کا منصوبہ شامل ہے میں تعاون کو فروغ دیں گے ، سی جی این کے چیئرمین ہی یو نے کہاکہ نئے معاہدے کی بدولت چین فرانس جوہری بجلی توانائی کیلئے نئے مواقع کھلیں گے اور جوہری توانائی ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تبادلوں میںاضافہ ہو گا ،1994 میں قائم کی جانیوالی سی جی این چین میں سب سے بڑی جوہری توانائی آپریٹر ہے ، یہ جوہری بجلی ہوا سے پیدا ہونیوالی بجلی اور شمسی توانائی جیسی صاف توانائیوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے، سی ای اے ریسرچ ، ترقی اور ایجاد میں ملوث ایک فرانسیسی کمپنی ہے، اس کے اہم شعبوں میں دفاع و سکیورٹی ، جوہری و قابل تجدید توانائی اور فزیکل و لائف سائنسز جیسے اہم شعبے شامل ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :