سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمند اکاونٹ فعال کرنے کی در خواست دائر

عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

بدھ 10 جنوری 2018 16:33

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمند اکاونٹ فعال کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمند کرنے کے کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی احتساب عدالت میں ہوئی ، اسحاق ڈار نے بذریعہ وکیل احتساب عدالت میں ایک اور درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمدکرنے کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے بذریعہ وکیل احتساب عدالت میں ایک اور درخواست دائر کردی جس میں اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمند اکاونٹ فعال کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیاگیا کہ ہجویری ٹرسٹ یتموں کا ادارہ ہے، ادارے میں 93 یتم بچوں کی کفالت ہو رہی ہے ،اگر اکاونٹ بحال نہ کیا گیا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ جواب 18 جنوری کو جمع کرائیں گے۔جس پر کیس کی مزید سماعت 18 جنو ری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :