جہلم ویلی میں پانی کا قحط،دیہی علاقوں میں انسان،حیوان چرند پرند بوند بوند کو ترس گئے

بدھ 10 جنوری 2018 15:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) جہلم ویلی میں پانی کا قحط،دیہی علاقوں میں انسان،حیوان چرند پرند بوند بوند کو ترس گئے۔ہائیڈل پراجیکٹس کے گرد نواح کے علاقوں میں پانی کا نام ونشان تک ختم ہونے لگا۔لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر حکومتیں توجہ دینے سے گریزاں،عوامی حلقوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری سے نوٹس لیکر واٹر سپلائی سکیمیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے اکثر دیہاتوں کنیناں،جھائو،سوکڑ،چھٹیاں،سراں ودیگر میں پانی کا شدید بحران ہے،قدرتی چشمے،خشک ہو چکے ہیں انسان،حیوان، چرند پرند پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں پانی کے شدید بحران کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ر نوٹس لیکر متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی سکیمیں دی جائیں تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :