چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا قصور میں 8 سالہ زینب کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعے کا نوٹس

واقعہ انتہائی افسوسناک، ناقابل برداشت ہے،پنجاب پولیس 5 دنوں کے اندر رپورٹ کمیٹی کو جمع کرائے ‘ رحمان ملک

بدھ 10 جنوری 2018 15:24

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا قصور میں 8 سالہ زینب کیساتھ زیادتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قصور میں 8 سالہ زینب کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک، دردناک اور ناقابل برداشت ہے،پنجاب پولیس 5 دنوں کے اندر زینب کیساتھ زیادتی و قتل کا رپورٹ کمیٹی کو جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زینب کا قتل پنجاب پولیس بطور چیلنج قبول کرکے مجرموں جلد گرفتار کرے،آئی جی پنجاب پولیس واقعے کی تفتیش کی خود نگرانی کرکے ایک مثال قائم کریں اور انسانوں کی شکل میں ان درندوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ معصوم بچیوں و بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ تواتر کیساتھ ضلع قصور میں معصوم بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔