نوازشریف سے وزیراعلی شہباز شریف ،

امیرمقام کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور سمیت دیگراہم معاملات پرتبادلہ خیال ،شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبے بارے بھی آگاہ کیا پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی ‘ ذرائع

بدھ 10 جنوری 2018 15:24

نوازشریف سے وزیراعلی شہباز شریف ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور (ن) لیگ خیبر پختواہ کے صدر امیرمقام نے ملاقات کی ۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور سمیت دیگراہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں جاتی امرا ء رائے پہنچے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کر کے بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی محمد نواز شریف کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔نواز شریف سے مسلم لیگ (ن)خیبر پختوانخواہ کے صدر امیرمقام نے بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر مقام نے پارٹی قیادت کو صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی ۔